..شدت پسند تنظیم داعش نے مصر میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔قاہرہ کے نواح میں ہونے والے اس بم دھماکے کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
right;">داعش کی طرف سے اس دھماکے کی ذمہ داری آن لائن آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے قبول کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں دیگر دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دریں اثناء مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے اقتدار کے خاتمے کی برسی سے پہلے ہی حکومت سکیورٹی کے انتظامات سخت کر چکی ہے